سردار ایاز صادق کی مولانا عبدالغفور حیدری کی رہائشگاہ پر جا کر عیادت
اسلام آباد(نامہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔
انہوں نے مولانا عبدالغفور حیدری کی صحت کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے ان کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اللہ تعالیٰ سے مولانا عبدالغفور حیدری کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی، مولانا عبدالغفور حیدری نے سپیکر قومی اسمبلی کی اپنی رہائش گاہ آمد اور خیریت دریافت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments