ڈاکٹر ز معائنہ فیس 200 روپے سے زائد نہیں ہونی چاہیے : اختیار ولی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے کہا ہے اگر ڈاکٹر صاحبان پرائیویٹ پریکٹس کرنا چاہیں تو ضرور کریں لیکن پرائیویٹ ہسپتال یا کلینک میں معائنہ فیس 200 روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے، پانچ ہزار، سات ہزار اور دس ہزار معائنہ فیس وصول کرنا بھتہ ہے۔
‘‘ایکس’’ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا مرکز اور صوبے متفق ہوکر اس پالیسی کو پورے پاکستان میں نافذ کریں۔ ورنہ اسلام آباد کے پرائیویٹ ہسپتال شفاء اور کُلثوم صرف اسلام آباد کو نہیں بلکہ پورے پاکستان کے لوگوں کو ایسے لُوٹتے ہیں کہ کھانسی زکام کیلئے بھی جائیں تو ایک آدھ دن کیلئے داخل کر دینگے اور دواڑھائی لاکھ وصول کر لیں گے ، اگر خدانخواستہ کوئی بڑی بیماری ہوئی تو گھر اور خواتین کا زیور بیچنا پڑے گا، کیا مسیحا ایسے ہوتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments