شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس شہباز شریف آج کرغستان کادورہ کرینگے

شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس  شہباز شریف آج کرغستان کادورہ کرینگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آج کرغزستان جائیں گے جہاں پاکستان تنظیم کی صدارت سنبھالے گا۔

ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف سٹیٹ کا اجلاس آج سے یکم ستمبر تک بشکیک میں ہوگا، سمٹ کی سائیڈ لائنز پر وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی ہوں گی ۔ وزیر اعظم شہباز شریف اجلاس سے خطاب میں علاقائی امن و سلامتی، دہشت گردی کے خلاف تعاون، معاشی روابط، تجارت، رابطہ کاری اور خطے میں ترقی کے لیے کثیرالجہتی تعاون کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف بھی پیش کر ینگے ۔ غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بشکیک پہنچ گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...