میری منگنی کی باتیں سانحہ پمز سے توجہ ہٹانے کی کوشش :بلاول

میری منگنی کی باتیں سانحہ پمز سے توجہ ہٹانے کی کوشش :بلاول

بات پکی ہوئی نہ منگنی، میری زندگی کا کوئی ایسا فیصلہ ہوا تو اعلان میرا خاندان کریگا ایک وزیر جو پاکستانی گورباچوف بننا اورہمارے ملک کے تیس ٹکڑے کرنا چاہتا یہ وزیر لاہور کے بزنس مینوں سے کہہ رہا ہے صوبے بناؤ اور چلاؤ:ویڈیوبیان

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول  بھٹو زرداری نے اپنی منگنی اور شادی کی تردید کردی۔بلاول بھٹو نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میری زندگی کا کوئی ایسا فیصلہ ہوا تو اس کا اعلان میرا خاندان کرے گا۔ سوشل میڈیا نے میری بات پکی، منگنی اور شادی بھی کروا دی ہے ،ایسا کچھ نہیں ہوا ہے ،نہ ہی میں کسی شہزادی گلوریا کوجانتا ہوں،ایسی باتیں سانحہ پمزسے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے ۔ سوشل میڈیا پر یہ تماشے حقیقی ایشوز پر سے توجہ ہٹانے کے لئے ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا سانحہ پمز میں پاکستان کے دارالحکومت میں 14 بچے فوت ہوئے ، ایک وزیر جو پاکستان کا گورباچوف بننا چاہتا ہے ہمارے ملک کے تیس ٹکڑے کرنا چاہتا ہے ، یہ وزیر ایک ہسپتال نہیں سنبھال سکتا،یہ وزیر لاہور کے بزنس مینوں سے کہہ رہا ہے صوبے بناؤ اور چلاؤ۔ یہ وزیر اس وقت کہہ رہا ہے جب سندھ اسمبلی اس معاملے پر ایک جرات مندانہ موقف لے رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...