فیصل آباد: پولیس کا چھاپہ فائرنگ کانسٹیبل شہید، 4 ملزم گرفتار

فیصل آباد: پولیس کا چھاپہ فائرنگ کانسٹیبل شہید، 4 ملزم گرفتار

گرفتاری کیلئے پولیس کے پہنچنے پر اقدام قتل کے ملز موں نے فائرنگ کر دی ابرار حسین کے سر میں گو لی لگی ،بلال، حنان، حماد،زبیر پکڑے گئے ،نماز جنازہ ادا

 فیصل آباد ، لاہور (سٹی رپورٹر، نمائندگان دنیا ، سٹاف رپورٹر)فیصل آباد میں دوران چھاپہ ملز موں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہید ہو گیا جبکہ پولیس نے 4 ملز موں کو حراست میں لے لیا۔ تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ نمبر 1001/2026 کے ملز موں کی گرفتاری کیلئے 73 ج ب جھپال میں واقع دربار بابا عجوبہ پر چھاپہ مارا تو ملزموں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ سر میں گولی لگنے سے کانسٹیبل  ابرار حسین شدید زخمی ہو ا، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے موقع سے ملزم بلال، حنان، حماد اور علی عباس کو حراست میں لے لیا۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے شہید کانسٹیبل ابرار حسین کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانسٹیبل ابرار حسین کے اہلخانہ کی مکمل دیکھ بھال اور ویلفیئر کا خیال رکھا جائے گا۔شہید کانسٹیبل ابرار علی چک 86 ج ب دھول ماجرہ کا رہائشی اور دو بہنوں کا اکلوتا بھائی اور 2معصوم بیٹیوں کا باپ تھا ۔شہید کو نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔نمازِ جنازہ میں کمشنر فیصل آباد عمران حامد شیخ، سی پی او فیصل آباد تنویر حسین، ایس ایس پی آپریشنز عمران احمد ملک، ایس ایس پی انویسٹی گیشن احمد نواز شاہ، ایس ایس پی آر آئی بی میاں اکمل، سی ٹی او فیصل آباد ناصر جاوید، ٹاؤن ایس پیز، پولیس افسروں ا ور اہلکاروں، لواحقین اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کانسٹیبل ابرار حسین کے جسدِ خاکی کو سلامی پیش کی۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...