اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 1لاکھ 77ہزار کی سطح گرگئی
720پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 100انڈیکس 176975پر بند 55ارب روپے سے زائد کا خسارہ،60فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں
کراچی(بزنس رپورٹر)امریکا ایران کشیدگی میں اتارچڑھاو، تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافے کے رحجان اور منفی رجحانات کے نتیجے میں اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اتارچڑھاو کے باوجود مندی رہی جس سے 100انڈیکس کی 1لاکھ 77ہزار پوائنٹس کی سطح بھی گرگئی۔ مندی کے سبب 60فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جبکہ سرمایہ کاروں کے 55ارب 22کروڑ 81لاکھ 49ہزار 455 روپے ڈوب گئے ۔ کاروبار کا آغاز مندی سے ہوا لیکن اس دوران ریفائنری، فرٹیلائزر اور ٹیکسٹائل سیکٹر میں سرمایہ کاری سے ایک موقع پر 442پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی تاہم سیمنٹ، کمرشل بینکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر میں فروخت بڑھنے مارکیٹ دوبارہ مندی کی لپیٹ میں آگئی جس سے ایک موقع پر 751 پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی لیکن اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر دوبارہ خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 720.83 پوائنٹس کی کمی سے 176975.68پوائنٹس پر بند ہوا،اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 230پوائنٹس کی کمی سے 52702پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 273.32پوائنٹس کی کمی سے 107431.86پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 141.76 پوائنٹس کی کمی سے 251656.83پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری حجم42.37فیصد زائد رہا ۔گزشتہ روز93کروڑ 72لاکھ 69ہزار 869 حصص کے سودے ہوئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments