انڈر 19 کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم لاہور سے براستہ دبئی انگلینڈ پہنچ گئی، جہاں وہ میزبان انگلینڈ انڈر 19 ٹیم کے خلاف ایک یوتھ ٹیسٹ اور چار یوتھ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق انگلینڈ پہنچنے کے بعد پاکستان انڈر 19 ٹیم آج ہیڈ کوچ شاہد انور کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments