سونا 1800روپے سستا،ڈالر کی قدرمیں کمی کا رجحان

سونا 1800روپے سستا،ڈالر کی قدرمیں کمی کا رجحان

تولہ سونا 4لاکھ 66ہزار 136،دس گرام 3لاکھ 99ہزار 636کاہوگیا

کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ چاندی کے نرخ برھ گئے ۔ادھر ڈالر مزیدسستا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 18ڈالر کی کمی سے 4,436ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1800 روپے کی کمی سے 4لاکھ 66 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1543 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 99 ہزار 636 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 15100 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 67 ہزار 936 روپے ہوگئی تھی۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 67روپے کے اضافے سے 7,179 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3پیسے کی کمی سے 277.47 روپے پر بند ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...