وارداتیں،شہریوں سے لاکھوں کی نقدی،موبائل چھین لئے
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں کی نقدی،موبائل فون چھین لئے گئے ،
متعدد موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں، تفصیلات کے مطابق جنوبی چھائونی میں وجاہت سے 6لاکھ روپے اور موبائل فون ،نوانکوٹ میں احمد کمال سے 5لاکھ65ہزار روپے اور موبائل فون۔شفیق آباد میں گلزار سے 5لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،گارڈن ٹائون میں امتیاز سے 5لاکھ روپے اور موبائل فون،فیصل ٹاؤن میں زوہیب سے 4لاکھ روپے موبائل فون،شیرا کوٹ کے علاقے میں راحیل سے 20 ہزار روپے اور موبائل فون ،نولکھا کے علاقے میں امین سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔شالیمار سے یاسر ، فیکٹری ایریا سے دانش اور چوہنگ سے فریاد کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments