رشمیکا مندانا انجری سے صحت یاب ، کام پر واپسی کا اعلان

رشمیکا مندانا انجری سے  صحت یاب ، کام پر واپسی کا اعلان

ممبئی (شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا نے کولہے کی انجری سے صحت یابی کے بعد کام پر واپسی کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رشمیکا مندانا نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی صحت سے متعلق معلومات شیئر کی ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ بہت جلد اپنے زیر التوا فلمی پراجیکٹس کی شوٹنگ کیلئے دوبارہ سیٹ پر پہنچ رہی ہیں اور کیمرے کے سامنے آنے کیلئے بیحد پرجوش ہیں۔انہوں نے جذباتی نوٹ میں لکھا کہ جہاں وہ کام پر واپس جانے کیلئے پرجوش ہیں، وہیں گھر پر ملنے والے آرام، سکون اور اپنوں کے ساتھ بتائے وقت کو بے حد یاد کروں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...