شاہدرہ :اغوا کرکے شہری پر تشدد سر اور مونچھیں مونڈ دیں

شاہدرہ :اغوا کرکے شہری پر تشدد  سر اور مونچھیں مونڈ دیں

لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاؤن میں شہری کو اغوا کرکے تشدد، سر اور مونچھیں مونڈ دیں، مرکزی ملزم گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں رکشہ کرائے کے تنازع پر ملزمان علی حسن وغیرہ نے بلال نامی  شہری کو مبینہ طور پر اغوا کیا ، زبردستی حویلی میں لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے دورانِ تشدد شہری کا سر منڈوا دیا ، ابرو اور مونچھیں بھی مونڈ دیں ، اس دوران ملزمان نے شہری کو برہنہ کرکے مبینہ طور پر فحش حرکات بھی کیں اور اسے شدید ذہنی و جسمانی  اذیت دی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم علی حسن کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...