او آئی سی سی آئی کا نیپال میں تباہ کن سیلاب پر اظہارِ افسوس

او آئی سی سی آئی کا نیپال میں تباہ کن سیلاب پر اظہارِ افسوس

کراچی(بزنس رپورٹر)اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے نیپال میں اچانک آنے والے سیلاب کے نتیجے میں سیکڑوں افراد کے جاں بحق اور ہزاروں کے لاپتا ہونے پر نیپال کے عوام سے افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

او آئی سی سی آئی نے اس المناک سانحے سے متاثرہ تمام افراد اور خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ او آئی سی سی آئی کے مطابق نیپال میں ہونے والی تباہی پاکستان کے عوام کے لیے بھی ایک تکلیف دہ یاد دہانی ہے کیونکہ پاکستان بھی اچانک آنے والے سیلاب، زمینی رابطے منقطع ہونے اور گھروں اور روزگار سے محرومی جیسے حالات کا سامنا کر چکا ہے ۔نیپال کا سانحہ پاکستان کے لیے بھی ایک اہم پیغام رکھتا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری ان کے وقوع پذیر ہونے کے بعد نہیں بلکہ اس سے پہلے کی جانی چاہیے ۔او آئی سی سی آئی نے کہا کہ 2025 پاکستان میں گزشتہ 65 برس کے دوران دوسرا گرم ترین سال رہا، جبکہ 2024 میں ملک نے ریکارڈ گرم ترین سال کا سامنا کیا ۔دوسری جانب بڑھتے ہوئے درجہ حرارت، گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے اور بارشوں کے بدلتے ہوئے انداز کے باعث پاکستان کی آبادی، انفرااسٹرکچر اور معیشت کو درپیش موسمیاتی خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔بیان میں کہا گیا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے باعث پاکستان کو معاشی سطح پر بھی نمایاں نقصان کا سامنا ہے ۔وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ مصدق مسعود ملک نے رواں سال کے آغاز میں او آئی سی سی آئی کی پاکستان کلائمیٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس امر کی نشاندہی کی تھی کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے باعث ہر سال اپنی مجموعی قومی پیداوار کا تقریباً ایک فیصد نقصان برداشت کرتا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...