فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی ،ترک رہنمائوں سے ملاقاتیں
سعودی وزیر دفاع،ترک وزیر خارجہ دیگرسے ملاقاتوں میں دفاعی تعاون پر گفتگو خواجہ آصف سے ترک وزیر دفاع ملے ،خطے میں دفاعی تعاون بڑھانے پراتفاق
راولپنڈی(خصوصی نیوز رپورٹر،اے پی پی ،مانیٹرنگ ڈیسک)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورۂ ترکیہ کے دوران استنبول میں اعلیٰ سطح کی اہم ملاقاتیں کیں، آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ترک وزیر خارجہ حا قان فیدان، وزیر قومی دفاع یاشار گولر اور ترک جنرل سٹاف کے سربراہ جنرل سلچوک بائراکتار اوغلو سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں،ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ دفاعی تعاون اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقاتوں میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات اور بڑھتے ہوئے سٹریٹجک و دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ترک وزیر دفاع یاشار گولر نے ملاقات کی اورخطے میں مشترکہ دفاعی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا ، ملاقات میں ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل سلچوک بائرکتار اوغلو بھی شریک تھے ۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور ترک قیادت نے خطے میں مشترکہ دفاعی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments