92.58 فٹ اونچائی تک بلابنگ جمپ کا نیا ریکارڈ قائم
جنیوا(نیٹ نیوز)سوئٹزرلینڈ میں تین آدمیوں نے پانی پر ایک بڑے ایئر بیگ پر چھلانگ لگا دی اور چوتھے آدمی کو ہوا میں 92.58 فٹ کی ریکارڈ توڑنے والی اونچائی تک اچھال دیا۔
سوئس کھلاڑی لوک سیگینٹلر، جرمن کھلاڑی لینارٹ فلورکزاک اور امریکی کھلاڑی ٹرسٹان کوہن نے برونن شوائز میں ایئر بیگ پر چھلانگ لگائی اور سوئس شہری روبن سٹینر کو اس کھیل کیلئے ایک نئی ریکارڈ بلندی تک پہنچایا جسے ’’بلابنگ‘‘کہا جاتا ہے ۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا گیاہے کہ روبن پہلی بار تقریباً چار سال پہلے ایک ایونٹ میں شریک ہوا اور اس کے پاس بلابنگ کاغیر معمولی ہنر تھا،اس کے بعد سے وہ باقاعدگی سے ہمارے بلابنگ ایونٹس میں شرکت کرتا رہا ہے ۔ روبن کی اونچائی 92.58 فٹ نے 72 فٹ اور 2.14 انچ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا جو 2012 میں قائم کیا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments