ڈاک ٹکٹ 3ارب 32کروڑ 75لاکھ روپے میں بک گیا
پراگ (نیٹ نیوز)پراگ میں ایک ایسا ڈاک ٹکٹ نمائش کیلئے رکھا گیا ہے جس کی قیمت میں دنیا کے پرتعیش محلات اور کروز خریدے جا سکتے ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق یہ جنوبی امریکا کے شمالی ساحل پر واقع برطانوی گیانا میں 1856 میں جاری ہونے والامنفرد ’’ون سینٹ مجینٹا‘‘نامی ڈاک ٹکٹ ہے ۔اس ٹکٹ کی قیمت 25 کروڑ سے زیادہ چیک کرونا یعنی تقریباً بارہ ملین امریکی ڈالر لگائی گئی ہے جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 3 ارب 32 کروڑ 75 لاکھ روپے بنتے ہیں۔اس ٹکٹ کو پراگ کے ٹاؤن ہال میں دنیا کے ڈاک ٹکٹ جمع کرنے والوں کے خزانے کی نمائش کے مرکزی حصے کے طور پر پیش کیا گیا جبکہ مشہور امریکی انورٹڈ جینی ڈاک ٹکٹ اور 1840 کا پینی بلیک ڈاک ٹکٹ کا 12 ٹکٹوں پر مشتمل ایک بینڈ بھی نیلامی کیلئے موجود ہے ، نمائش 6 ستمبر تک جاری رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments