غیر معمولی فریٹ چارجز کا جائزہ لیاجائے ،سالٹ مینوفیکچررز

غیر معمولی فریٹ چارجز کا جائزہ لیاجائے ،سالٹ مینوفیکچررز

ایران جنگ کے باعث امریکی مارکیٹوں تک رسائی شدید متاثر ہورہی ، اسماعیل ستار

 کراچی(بزنس ڈیسک)ایران جنگ کے باعث عالمی شپنگ روٹس، جنگی خطرات کی انشورنس اور ایندھن کے اخراجات میں اضافے کے باعث پاکستانی برآمدکنندگان کے لیے امریکا کی مارکیٹوں تک رسائی شدید متاثر ہورہی ہے ، بعض روٹس پر شپنگ اخراجات میں 200 فیصد سے بھی زیادہ اضافہ ہوگیا ہے ۔سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے بانی چیئرمین اسماعیل ستار نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر برآمدکنندگان، شپنگ کمپنیوں اور متعلقہ اداروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے ، غیر معمولی فریٹ چارجز کا جائزہ لیا جائے اور برآمدکنندگان کو ریلیف دینے کے عملی اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے حکومت کو برآمد کنندگان کی مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے یہ نشاندہی کی کہ کراچی سے نیویارک ایک کنٹینر کا فریٹ جو پہلے تقریباً 2 ہزار ڈالر تھا اب بڑھ کر 8 سے 9 ہزار ڈالر تک جا پہنچ گیا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صورتحال کا فوری نوٹس لے کر ہنگامی بنیادوں پر حکمت عملی وضع کی جائے ، بصورت دیگر پاکستانی مصنوعات عالمی مارکیٹوں میں مسابقت کی صلاحیت کھو سکتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...