غذائی اجناس کی برآمدات میں2.34فیصد اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد (این این آئی)غذائی اجناس کی ملکی برآمدات میں جولائی 2026 کے دوران 2.34 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
ادار شماریات کے مطابق اس دوران برآمدات کا حجم 437 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ جولائی 2025 غذائی مصنوعات کی برآمدات سے 427 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح جولائی 2025 کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے آغاز پر جولائی 2026 کے دوران غذائی اجناس کی قومی برآمدات میں 10 ملین ڈالر یعنی 2.34 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments