امام الحق کی انجری ،پی سی بی نے تحقیقات کا فیصلہ کر لیا
اوپنر بیٹر کی 2025میں دورہ نیوزی لینڈ میں بتائی انجری کو جعلی قرار دیا گیا تھا لارڈ زمیں ہونیوالی پنڈلی کی انجری کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کرائی جائیں گی :ذرائع
لندن (سپورٹس ڈیسک )لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد ایک جانب جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ اوپنر امام الحق کو لندن پہلی دستیاب فلائٹ سے پاکستان واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ، وہیں ان کی پنڈلی کی انجری کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات بھی کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔30 سال کے امام الحق جنہوں نے لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن پنڈلی میں تکلیف کی شکایت کی اور بعدازاں انہوں نے پاکستان کی پہلی اننگز کے بعد دوسری اننگز میں بھی بلے بازی نہیں کی۔
امام الحق کی انجری کے حوالے سے میڈیا میں قیاس آرئیاں کی جارہی ہیں کہ انہیں کوئی انجری نہیں ہے اور انہوں نے غلط بیانی کی ہے۔ کچھ سابق کرکٹرز نے بھی امام الحق کی انجری کو جعلی قرار دیا ہے ۔اس تناظر میں امام الحق کی انجری کے حوالے سے ماضی کی انکوائری رپورٹ بھی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق ماضی کے واقعے کے باعث پی سی بی ایک بار پھر امام الحق کی حالیہ انجری کی بھی تحقیقات کرے گا، پی سی بی کی انکوائری کمیٹی نے مارچ 2025 میں نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران امام الحق کو جعلی انجری بتانے کا ذمے دار قرار دیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments