لائنل میسی کا انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
فیصلے سے روح کو گہرائی تک تکلیف تاہم ریٹائرمنٹ کا درست وقت آ گیا پوری جان سے ملک کیلئے کھیلا ،اب نوجوان کھلاڑی ذمہ داری سنبھالیں:پیغام
میامی (اے ایف پی)ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبالر لائنل میسی نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ 39 سالہ میسی نے جولائی میں ارجنٹائن کو مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچایا تھا، جہاں اسے سپین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔2022 کا ورلڈ کپ جیتنے والے میسی نے انسٹاگرام پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ تکلیف دہ تھا اور اب بھی ان کی روح کو گہرائی تک تکلیف پہنچا رہا ہے تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ اب ریٹائرمنٹ کا درست وقت آ گیا ہے ۔میسی نے کہا کہ انہوں نے قومی ٹیم کی شرٹ کیلئے ہمیشہ اپنا سب کچھ دیا، صرف ان چند برسوں میں نہیں جب ارجنٹائن نے بڑی کامیابیاں حاصل کیں بلکہ اس سے پہلے بھی وہ پوری جان سے ملک کیلئے کھیلتے رہے ۔اگست میں اپنے والد خورخے کے انتقال کے بعد میسی نے کہا تھا کہ انہیں زیادہ عرصے تک کسی بھی نوعیت کی فٹبال جاری رکھنے کے حوالے سے سنجیدہ شکوک ہیں، والد کے بغیر انہیں سمجھ نہیں آتا کہ آگے کیسے بڑھیں گے ۔ان کاکہناتھاکہ اب وقت آگیا ہے کہ ارجنٹائن کے نوجوان کھلاڑی قومی ٹیم کی ذمہ داری سنبھالیں۔ مجھے قومی ٹیم کا حصہ بننا پسند تھا، پسند ہے اور ہمیشہ پسند رہے گا۔ میں اپنا سب کچھ دے چکا ہوں، اب میرے پاس دینے کو کچھ نہیں جبکہ کئی باصلاحیت نوجوان کھلاڑی آگے آ رہے ہیں جو قومی ٹیم میں جگہ کے مستحق ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments