عمان 20کروڑ ڈالر کا ادھار تیل دینے پرتیار،جلد اچھی خبر یں ملیں گی :وزیرپٹرولیم
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویزملک نے پٹرول و ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان عوام کو تسلی دیتے ہوئے کہا ہے کہ بے فکر رہیں،آنے والے دنوں میں اچھی خبر ملے گی۔۔۔
حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف کیلئے مختلف ممالک سے رابطے میں ہے اور اس سلسلے میں مثبت پیش رفت متوقع ہے ۔ایک انٹرویو میں وفاقی وزیر پٹرولیم نے مزید کہا کہ سعودی عرب سے بھی اچھی خبر آئے گی ، ترکیہ سے بھی مثبت پیش رفت کی امید ہے ،عمان پہلے ہی 200 ملین ڈالر کے ادھار پر پاکستان کو پٹرول فراہم کرنے پر رضامند ہو چکا ،حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments