پمز : دباؤ کم کرنے کیلئے ٹیلی میڈیسن سینٹر قائم کرنیکا فیصلہ

پمز : دباؤ کم کرنے کیلئے ٹیلی میڈیسن سینٹر قائم کرنیکا فیصلہ

چلڈرن ہسپتال کا ایچ وی اے سی نظام ایمرجنسی بنیادوں پر فعال کیا جائے ، مصطفی کمال وزیر صحت کا دورہ ،نیو ایمرجنسی آپریشنل، مفت علاج آگاہی مہم چلانے کی ہدایت

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے گزشتہ روز پمز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اجلاس کی صدارت کی ،اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ، جوائنٹ سیکرٹری  ہسپتال، ڈی جی ہیلتھ، ڈی ایچ او اسلام آباد اور مختلف ہسپتالوں کے سربراہان نے شرکت کی ، شرکاء نے سرکاری ہسپتالوں میں فائر سیفٹی آڈٹ کے حوالے سے پیش رفت بارے اقدامات کا جائزہ لیا، جبکہ پمز میں کولنگ سسٹم کو یقینی بنانے کے لیے ایچ وی اے سی نظام کا بھی معائنہ کیا گیا۔وزیر صحت نے ہدایت دی کہ چلڈرن ہسپتال میں کولنگ سسٹم کے لیے ایچ وی اے سی نظام کو ایمرجنسی بنیادوں پر فعال بنایا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ پمز میں مریضوں کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے ٹیلی میڈیسن سینٹر کا آغاز کیا جائے گا ،مصطفی کمال نے سی ای او ہیلتھ کارڈ کو ہدایت دی کہ مریضوں کا دباؤ کم کرنے کے لئے وزیراعظم ہیلتھ کارڈ کی سہولیات کے بارے میں آگاہی مہم چلائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کے تحت اسلام آباد میں پینل پر موجود 15 ہسپتالوں میں شہریوں کو مفت اور معیاری طبی سہولیات دستیاب ہیں۔ اس سہولت سے آگاہی کے لئے بھرپور مہم چلائی جائے ،وزیر صحت نے نیو ایمرجنسی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور اسے ہنگامی بنیادوں پر مکمل طور پر آپریشنل کرنے کی ہدایت دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...