جنرل باجوہ نے ایکسٹینشن،ان کیلئے این آر او مانگا:گنڈا پور

 جنرل باجوہ نے ایکسٹینشن،ان کیلئے این آر او مانگا:گنڈا پور

پرویز خٹک نے پیغام دیا اور کہا عمران خان کو منا لو تو سب کچھ ٹھیک ہو جائیگا مولانا کیساتھ سیز فائرہے ،وہ تحریک میں آتے ہیں تو اعتراض نہیں:انٹرویو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے سے 10 دن پہلے پرویز خٹک نے مجھے کال کی اور ملنے کیلئے بلایا ، سپیکر کے گھر کے سامنے چھوٹے پارک میں پرویز خٹک سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ عمران خان نہیں مان رہے آپ انہیں مناؤ، خٹک نے بتایا کہ باجوہ صاحب کہہ رہے ہیں کہ مجھے ایکسٹینشن ،ان کو این آر او دو پھر سب ٹھیک ہے ،ایک انٹرویو میں سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مولانا صاحب کا جب دھرنا ختم ہوا تو اس شام کو مولانا صاحب اور باجوہ صاحب کی میٹنگ ہوئی تھی، نومبر 2020 میں مائنس بانی پی ٹی آئی پر کام شروع ہوگیا تھا اور یہ بات کچھ لوگ جانتے تھے ،ایک سوال پر کہا کہ عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بیرون ملک سے چل رہا ہے ، اسے چلانے والے جو  چاہتے ہیں اپنی مرضی سے کردیتے ہیں، ایک اور سوال پر کہا کہ مولانا صاحب سے یہی کہا تھا کہ حق پر آجائیں اور مخصوص نشستیں چھوڑ دیں، ان کے ساتھ میرا سیز فائر پہلے سے ہی ہے ، مولانا اس تحریک پر ہمارے ساتھ آنے کو تیار ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...