اویس لغاری سے بزنس کونسل وفد کی ملاقات، بجلی لاگت میں کمی پر غور
اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری سے پاکستان بزنس کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید قریشی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں پاور سیکٹر میں بجلی کی طلب بڑھانے ، دستیاب پیداواری صلاحیت کے مؤثر استعمال اور لاگت میں کمی کے امکانات پر غور کیا گیا۔
پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے ڈاکٹر نوید ارشد کے تیار کردہ اسٹریٹجک فریم ورک پر پریزنٹیشن دی گئی، جس میں بجلی کی کھپت بڑھانے اور موجودہ پیداواری صلاحیت کے بہتر استعمال سے متعلق تجاویز پیش کی گئیں۔ آئندہ 5 سے 7 سال کے دوران بجلی کی سالانہ طلب میں تقریباً 44 سے 45 ٹیرا واٹ آور اضافے کے امکانات کا جائزہ بھی پیش کیا گیا۔ الیکٹرک بسوں اور گاڑیوں، زراعت، ڈیٹا سینٹرز، ریلوے اور صنعتی شعبوں میں بجلی کے استعمال کو فروغ دینے پر بھی غور کیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ صنعتوں کے لیے ٹائم آف یوز ٹیرف کے ذریعے اضافی بجلی کم نرخ پر فراہم کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments