عظمیٰ بخاری کی سربراہ برطانوی ہائی کمیشن سے ملاقات ثقافتی امور پر تبادلہ خیال

 عظمیٰ بخاری کی سربراہ برطانوی  ہائی کمیشن سے ملاقات ثقافتی امور پر تبادلہ خیال

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری سے برطانوی ہائی کمیشن لاہور کے سربراہ بین وارنگٹن نے ملاقات کی۔

 ملاقات میں پنجاب میں ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ، تھیٹر کی بحالی، محفوظ بسنت اور پاکستان و برطانیہ کے درمیان ثقافتی روابط مزید مستحکم کرنے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بین وارنگٹن نے ثقافتی شعبے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اقدامات کو سراہا اور پنجاب میں محفوظ بسنت میلے کے کامیاب انعقاد کا خیرمقدم کیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں تھیٹر کی بحالی وزیراعلیٰ مریم نواز کا مشن ہے ۔ پنجاب میں فیملی تھیٹر کو بحال کیا جا رہا ہے ،پنجاب اور برطانوی ہائی کمیشن لاہور مل کر ثقافت کے شعبے میں کام کر سکتے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے بین وارنگٹن کو یادگاری تحفہ پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...