ایم کیو ایم کا نئے صوبوں کیلئے سڑکوں پر آنے کا اعلان

ایم کیو ایم کا نئے صوبوں کیلئے سڑکوں پر آنے کا اعلان

ایوانوں، سیاسی فورمز پر گفتگو کے بعد طاقت دکھانے کا وقت آگیا:خالد مقبول

کراچی (سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے شعبہ خواتین نیو کراچی کے تحت مقامی ہال میں عظمت خواتین کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیکڑوں خواتین، کارکنان اور شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ نئے انتظامی یونٹس اور صوبوں کی تشکیل کا نعرہ سب سے پہلے ایم کیو ایم  نے اپنے طلبہ دور میں بلند کیا تھا اور آج پورا ملک اس موقف کی تائید کر رہا ہے ۔ خالد مقبول نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کی دعوت پر 20 ستمبر بروز اتوار عائشہ منزل سے مزار قائد عوامی ریلی نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس ریلی میں خواتین فرنٹ لائن پر نظر آئیں گی اور ہم بااختیار بلدیاتی نظام و انتظامی یونٹس کا حق حاصل کر کے رہیں گے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ملک بھر میں ڈویژنز اور اضلاع کی بنیاد پر نئے صوبے بنیں گے ، سندھو دیش نہ کبھی بنا ہے نہ بن سکتا ہے کیونکہ یہ ملک ہمارے آبائو اجداد کی عظیم قربانیوں کی امانت ہے ۔ انہوں نے ملک میں نئے صوبوں کے قیام کے مطالبے کو عملی شکل دینے کیلئے سڑکوں پر آنے کا اعلان کیا اور کہا کہ اب ایوانوں اور سیاسی فورمز پر بات کرنے کے بعد سڑکوں پر اپنی طاقت دکھانے کا وقت آگیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...