سپیکر کا بیان غلط،عمران سے ملاقات کا پیغام نہیں ملا:راجہ ناصر

سپیکر کا بیان غلط،عمران سے ملاقات کا پیغام نہیں ملا:راجہ ناصر

سیاست میں جھوٹ بہت آگیا ، ہم آج بھی کہہ رہے بانی سے ملاقات کروائیں ایم پی ایز کو سپیکر پنجاب اسمبلی کی اجازت سے گرفتار کیا تو یہ پارلیمان پر حملہ ہے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہاہے کہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ عمران خان سے ملاقات کا کوئی پیغام نہیں دیا گیا اگر کسی کو دیا بھی ہے تو ہم تک نہیں پہنچا ، پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں بدقسمتی سے جھوٹ بہت آگیا ہے ، یہاں غلط بیانی اور اپنے ضمیر کیخلاف بیانات د ئیے جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کے انٹرویو میں کی گئی گفتگو کی نفی کرتا ہوں، ایاز صادق کا بیان سراسر جھوٹ پر مبنی ہے ، محمود خان اچکزئی اور ہمارے ساتھ کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا، ہم روز اول سے تقاضا کررہے ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیے ملاقات ہونی چاہیے ، ہم نے کہا بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کروائیں تاکہ مسائل حل ہوں، پنجاب سے ممبران اسمبلی کو گرفتار کیا گیا،کیا سپیکر سے اجازت لی گئی؟ اگر سپیکر سے اجازت لے کر گرفتار کیا گیا تو یہ پارلیمان پر حملہ ہے ،اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اگر سپیکر کی اجازت کے بغیر گرفتار کیا گیا ہے تو رہا کروایا جائے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس موبائل فون اور واٹس ایپ ہیں، ہم پارلیمنٹ میں ہی بیٹھے ہوئے تھے ، ہمارے ساتھ سپیکر یا ان افراد کا بات کرنا کیا کوئی مشکل تھا؟ ہم تو آج بھی کہتے ہیں کہ ہماری ملاقات کروائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...