تیزترین فرسٹ کلاس سنچری کا ریکارڈ محمد شہزاد کے نام

تیزترین فرسٹ کلاس سنچری کا ریکارڈ محمد شہزاد کے نام

تیزترین فرسٹ کلاس سنچری کا ریکارڈ محمد شہزاد کے نام 49گیندوں پر سنچری مکمل ،62گیندوں پر 114رنز کی شاندار اننگز کھیلی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پی ٹی وی کے بیٹر محمد شہزاد نے پریذیڈنٹ ٹرافی میں تیز ترین فرسٹ کلاس سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ ڈائمنڈکرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں پی ٹی وی اور کنگز مین اکیڈمی کے درمیان میچ کے دوران محمد شہزاد نے صرف 49 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے تیز ترین فرسٹ کلاس سنچری کا ریکارڈ سابق کپتان مصباح الحق کے پاس تھا جنہوں نے 56 گیندوں پر سنچری سکور کی تھی۔ محمد شہزاد نے 62 گیندوں پر 12 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 114 رنز بنائے ۔ یہ ان کے فرسٹ کلاس کیریئر کی چھٹی سنچری ہے جبکہ ان کی یہ اننگز فرسٹ کلاس کرکٹ کی عالمی تاریخ میں آٹھویں تیز ترین سنچری بھی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...