ایشین گیمز؛ پاکستانی کھلاڑیوں نے سکواش کورٹ میں دھاک بٹھادی
مکسڈ ڈبلز میں عاصم اور مہوش نے جاپانی جوڑی ناوکی ہایاشی اور اریسا سانو کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد2-1سے ہراکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی مینز سنگلز کے راؤنڈ آف 16 میں نورزمان کویتی حریف عمار التمیمی اورمحمد عرفان سعودی عرب کے محمد النصفان کو مات دیکر اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئے
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)ایشین گیمز میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے سکواش کورٹ میں دھاک بٹھادی اور مسلسل تین شاندار فتوحات اپنے نام کرکے میڈل راؤنڈ کیلئے پوزیشن مضبوط کرلی ،پاکستان کھلاڑیوں نے مکسڈ ڈبلز اور مینز سنگلز میں فتوحات حاصل کیں ۔ ۔مکسڈ ڈبلز کے رائونڈ آف 16 میں محمد عاصم خان اور مہوش علی کی جوڑی نے تاریخ رقم کرتے ہوئے میزبان جاپان کے کھلاڑیوں ناوکی ہایاشی اور اریسا سانو کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد2-1سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ مینز سنگلز کے راؤنڈ آف 16 میں نور زمان نے کویت کے تجربہ کار حریف عمار التمیمی کو3-0سے پچھاڑ کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی ۔پاکستان کے محمد عرفان نے سعودی عرب کے محمد النصفان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 3-0کے واضح مارجن سے کلین سویپ کر کے ایونٹ کے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments