پنجاب اسمبلی :کفایت شعاری، توانائی بچت کے اقدامات نافذ

پنجاب اسمبلی :کفایت شعاری، توانائی بچت کے اقدامات نافذ

ٹرانسپورٹ اخراجات میں 50 فیصد کمی، سکیورٹی گاڑیاں ایک سکواڈ تک محدود اراکین اسمبلی،افسروں کے غیر ملکی دوروں،سرکاری عشائیوں پر پابندی ہوگی

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی نے وفاقی حکومت اور قومی اسمبلی کی کفایت شعاری پالیسی کے تحت تین ماہ کے لیے اخراجات میں کمی اور توانائی بچت کے مختلف اقدامات نافذ کر د یئے ۔حکم نامے کے مطابق سرکاری ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں 50 فیصد کمی، سکیورٹی گاڑیوں کو ایک سکواڈ تک محدود کرنے اور 70 فیصد توانائی بچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ توانائی کی بچت کے لیے اسمبلی اجلاس غروبِ آفتاب سے قبل منعقد کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔قائمہ کمیٹیوں کے ناگزیر اجلاس آن لائن ہونگے جبکہ گاڑیوں اور پائیدار اشیا کی نئی خریداری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ ضروری روزمرہ اشیا کے علاوہ دیگر خریداری بھی کم سے کم سطح تک محدود رہے گی۔ اراکین اسمبلی اور افسروں کے غیر ملکی دوروں پر پابندی، کاغذ سے پاک دفتری نظام اپنانے اور غیر ملکی وفود کے علاوہ سرکاری عشائیوں پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ،کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کے لیے سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...