صومالیہ میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکت قومی سانحہ:سلمان اکرم

صومالیہ میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکت قومی سانحہ:سلمان اکرم

حکومتِ پاکستان سے واقعے کی مکمل، شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ تعزیتی بیانات نہیں حتمی حقائق سامنے لانا ضروری ہے ،مرکزی رہنما پی ٹی آئی

لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے صومالیہ میں بحری قزاقوں کے ہاتھوں تین پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومتِ پاکستان سے واقعے کی مکمل، شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔سلمان اکرم راجہ نے اپنے بیان میں کہا صومالیہ میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکت قومی سانحہ ہے ،ان کے اہلِ خانہ کئی ماہ تک اپنے پیاروں کی سلامتی کے حوالے سے اضطراب کا شکار رہے اور ان کی بحفاظت واپسی کے لیے مسلسل آواز بلند کرتے رہے ، حتمی حقائق سامنے لانا ضروری ہے ،حکومت کو محض افسوس اور تعزیتی بیانات تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ قوم کو یہ بتایا جانا چاہیے کہ پاکستانی شہریوں کی بازیابی کے لیے گزشتہ کئی ماہ کے دوران کون سے عملی اور سفارتی اقدامات کیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...