حکومت کی ناکافی کوششوں اور غفلت سے صومالیہ میں3پاکستانی اپنی جانوں سے گئے :حافظ نعیم
اسلام آباد،لاہور(اپنے رپورٹر سے ،سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے صومالی فورسز کے آپریشن کے دوران قزاقوں کی فائرنگ سے 3 پاکستانی شہریوں کی شہادت کو انتہائی افسوسناک اور دلخراش سانحہ قرار دیا ہے ۔
ایکس پر اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ان پاکستانیوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے ہر سطح پر آواز اٹھائی گئی، احتجاج کیا گیا۔ میں نے خود حکومت اور حکومتی اداروں سے بار بار رابطہ کیا مگر حکومت پاکستان بروقت مؤثر اقدامات کرنے میں ناکام رہی۔ حکومت کی ناکافی کوششوں اور غفلت کے باعث 3 پاکستانی شہری اپنی جانوں سے گئے اور ان کے اہل خانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments