گورنر راج لگائیں، ردعمل کنٹرول میں نہیں آئیگا:عون عباس
کے پی میں قبائل موجود ہیں، یہ سارے معاملات ان کے ہاتھ سے نکل جائیں گے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا:عقیل ملک، ’’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ گورنر راج یا ایمرجنسی کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، آئین میں دونوں کی گنجائش موجود ہے ۔ دنیانیوز کے پروگرام ’’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے انہوں نے کہا وزیراعظم شہباز شریف کے غیرملکی دورے سے واپسی پرملکی صورتحال و سکیورٹی امور کا جائزہ لیا گیا ۔ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے 3،4 واقعات بھی زیرغور آئے ۔صوبے کی صورتحال نارمل نہیں، ایک طرف وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سخت لب و لہجہ اختیار کرتے ہیں، دوسری طرف انکی کابینہ کے لوگ وفاقی کابینہ سے رابطہ کرکے راستہ نکالنے کی بات کرتے ہیں۔ اس موقع پرپی ٹی آئی رہنما عون عباس بپی نے کہا وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگائے یا ایمرجنسی، فرق نہیں پڑتا، تاہم اس اقدام پر آنے والا ردعمل حکومت کے کنٹرول میں نہیں رہے گا۔ پختونخوا میں قبائل موجود ہیں، صوبائی معاملات حکومت کے ہاتھ سے نکل جائینگے ، یہ سندھ اور پنجاب نہیں۔ سہیل آفریدی اس وقت عمران خان کی جگہ پر ہیں، انہیں ہٹایا گیا تو پارٹی میں انکا کوئی متبادل نہیں ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments