پاکستانی فلم دیکھنے کیلئے قومی وابستگی نہیں، حقیقی کشش ہونی چاہئے :زارا

پاکستانی فلم دیکھنے کیلئے قومی وابستگی  نہیں، حقیقی کشش ہونی چاہئے :زارا

لاہور(شوبز ڈیسک )اداکارہ زارا نور عباس کا کہنا ہے کہ ناظرین سے صرف اس لئے پاکستانی فلمیں دیکھنے کی توقع نہیں کی جانی چاہئے کہ وہ پاکستانی ہیں۔

 سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں زارا نور نے پاکستانی سینماکو سپورٹ کریں کی طویل عرصے سے جاری اپیل پر گفتگو کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ آیا محض یہ اپیل موجودہ دور کے ناظرین کو سینما گھروں کا رخ کرنے پر آمادہ کر سکتی ہے ؟۔اداکارہ نے کہا ہے کہ اگر ناظرین کسی مقامی فلم کو دیکھنے جائیں تو اس کی وجہ محض قومی وابستگی نہیں بلکہ کوئی حقیقی کشش ہونی چاہئے ،جس سے فلم انڈسٹری کو عرو ج ملے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...