بشریٰ انصاری کی واپسی، فہد مصطفی کیساتھ نئی فلم کا اعلان
لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے فلمی دنیا میں واپسی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اداکار فہد مصطفی کیساتھ ایک نئی فلم میں نظر آئیں گی۔
بشریٰ انصاری کا کہناتھاکہ بیرونِ ملک مصروفیات مکمل کرنے کے بعد وہ پاکستان واپس آچکی ہیں اور تین نئے منصوبوں میں کام کرنے جارہی ہیں، جن میں دو ڈرامہ سیریلز اور ایک فلم شامل ہے ۔ فہد مصطفی کی فلم کی شوٹنگ دسمبر میں شروع ہونے کا امکان ہے ،فلم کی مکمل کاسٹ کو حتمی شکل نہیں دی گئی تاہم سینئر اداکارسہیل احمد فلم کا حصہ ہونگے ،بشریٰ انصاری نے بتایا کہ ان کے دونوں نئے ڈراموں کی شوٹنگ بالترتیب اکتوبر اور نومبر میں شروع ہوگی، اب وہ پاکستان میں رہ کر اپنے نئے منصوبوں پر توجہ دیں گی۔ نئے پراجیکٹس مداحوں کیلئے بہت سرپرائزنگ ہوں گے ،کوشش ہوگی کہ کام جلد مکمل ہوجائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments