فیس سیونگ ملے گی یا نہیں،پی ٹی آئی بند گلی میں آگئی

 فیس سیونگ ملے گی یا نہیں،پی ٹی آئی بند گلی میں آگئی

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ نہیں،دہشتگردی کے خلاف تعاون نہ کرنا مسٔلہ سہیل آفریدی رخ بدلیں گے تو رہینگے ورنہ نہیں :آج کی بات سیٹھی کیساتھ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر تجزیہ کارنجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ پرابلم نہیں ہے ، پرابلم یہ ہے کی پی ٹی آئی کی حکومت دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں تعاون نہیں کررہی ۔ پروگرام آج کی بات سیٹھی کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ا سٹیبلشمنٹ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ ہم روک سکتے ہیں، یہ لانگ ٹرم ایشو نہیں ،لانگ ٹرم ایشو کیلئے وفاق سے لانگ ٹرم تعاون کی ضرورت ہے ،پی ٹی آئی کے اندر یہ بھی اختلاف تھا کہ ان کے کچھ رہنما کہتے تھے لانگ مارچ نہیں ہونا چاہئے ،کچھ لوگ کہتے تھے کہ سوشل میڈٖیا کا بڑاپریشر ہے ہمیں کچھ نہ کچھ کرنا پڑے گا، ابھی تک پی ٹی آئی کو یقین دہانی نہیں کرائی گئی کہ انہیں فیس سیونگ ملے گی یا نہیں،پی ٹی آئی بند گلی میں آگئی ہے ،پیپلزپارٹی اور اس کے ساتھ ن لیگ کے کچھ لوگوں نے کہا ہے کہ کے پی میں حالات خراب ہیں،وہاں پی ٹی آئی کی حکومت مقبول ہے ،ان کو نکالنے سے مسائل پیدا ہوں گے۔

وہاں پی ٹی آئی اور دہشت گردی کو بیک وقت سنبھالنا مشکل ہوجائے گا، اگر پی ٹی آئی کو نکال دیا تویہ احتجاج، لڑائی، جھگڑے کریں گے ،میراخیال ہے پی پی پی نے یہ دلائل ٹھوس طریقے سے پیش کیے ،صدر زرداری نے کہا ہے کہ وہاں ایمرجنسی یا گورنرراج کا کوئی اقدام نہ کریں، جو میٹنگ ہوئی ہے اس میں یہی کہا گیا کہ کوئی راستہ تلاش کیا جائے ، جس سے پی ٹی آئی کو فیس سیونگ مل جائے ،دوسرا یہ تاثر نہ جائے کی وفاقی حکومت کمزور ہوکر پیچھے ہٹ گئی ہے ، میرا خیال ہے اس مسئلے کو حل کرنا آسان نہیں ہے ، پی ٹی آئی یہ کہے گی،ہماری عمران خان سے ملاقات کرادیں اور انہیں ہسپتال منتقل کردیں، ملاقات کا مسئلہ ہے کہ کس کوملوایا جائے ، اگر ہارڈ لائینرز ملاقات کیلئے جاتے ہیں،تو عمران خان انہیں کہہ دے تم نے لانگ مارچ کیوں ختم کردیا،جاؤ لانگ مارچ کرو، ابھی تک اطلاعات آرہی ہیں کہ خان صاحب ہارڈٖلائن لے رہے ہیں،خان صاحب کہہ رہے ہیں کہ اسلام آباد پر چڑھائی کردو، انہوں نے کہا کہ مارچ کسی صورت نہیں ہوگا، سہیل آفریدی اگر اپنا رخ بدلیں گے تو رہیں گے ، نہیں بدلیں گے تو نہیں رہیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...