ٹوٹے ہوئے دل والا ہمسفر بھی مجھے قبول :ناز ش جہانگیر
لاہور (شوبزڈیسک) اداکارہ نازش جہانگیر نے ہونیوالے جیون ساتھی کی خصوصیات سے متعلق کہا ہے کہ ان کی اپنے ہمسفر کے حوالے سے کوئی بہت زیادہ ڈیمانڈ نہیں ہیں۔
اداکارہ سے ایک انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ انہیں کیسے لڑکے کی تلاش ہے ؟توان کا جواب تھاکہ مجھے بس میرے جیسا لڑکا ہی چاہئے ، ہم ہنس کھیل کراور تھوڑے جھگڑے کرکے زندگی گزار لیں گے ۔ میزبان نے سوال کیا کہ اگر اس لڑکے کا دل ٹوٹا ہوا ہو تو کیا آپ اسے قبول کریں گی؟ ،جواب میں اداکارہ نے کہا بالکل قبول کروں گی بلکہ مجھے تو خوشی ہوگی کہ میں وہ لڑکی ہوں جس نے اس کا دل جوڑا۔نازش نے کہا میں چاہتی ہوں کہ وہ کہے ہاں یہ ہے وہ لڑکی جو میرے ٹوٹے ہوئے دل کو جوڑنے کی وجہ بنی، مجھے یہ بہت اچھا لگے گا۔ان کا کہناتھاکہ لڑکے کو پسند کرنے کے حوالے سے میں سوچتی بھی نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments