پاک آسٹریلیا تعلقات مزید مضبوط بنانیکی ضرورت ، چیئرمین سینیٹ

 پاک آسٹریلیا تعلقات مزید مضبوط بنانیکی ضرورت ، چیئرمین سینیٹ

یوسف رضا گیلانی سے آسٹریلوی ہا ئی کمشنرکی ملاقات ، بین الپارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال ٹموتھی کین کی دوطرفہ تعلقات مستحکم بنانے کیلئے چیئرمین سینیٹ کی کوششوں کی تعریف

 اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پارلیمانی روابط، تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم، دفاعی تعاون اور عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین سے ملاقات کے دوران کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ انہوں نے آسٹریلوی ہائی کمشنر کو انٹر پارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے بارے میں آگاہ کیا، جس کے وہ بانی چیئرمین ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پہلی انٹر پارلیمانی سپیکرز کانفرنس پاکستان میں، دوسری کمبوڈیا میں ہوئی جبکہ تیسری کانفرنس فروری 2027ء میں انڈونیشیا میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پر بین الپارلیمانی تعاون سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹموتھی کین نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ اور پارلیمانی تعاون کو مزید فروغ دینے کی آسٹریلیا کی خواہش کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے چیئرمین سینیٹ کی کوششوں کو سراہا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...