گرفتاریوں کا خوف سہیل آفریدی کی30رکنی کابینہ 23 پارلیمانی سیکرٹریزروپوش

گرفتاریوں کا خوف سہیل آفریدی کی30رکنی کابینہ  23 پارلیمانی سیکرٹریزروپوش

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے بعد گرفتاریوں کے خوف سے معزول وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی 30رکنی کابینہ نے روپوشی اختیار کرلی۔

 کابینہ کے 16 وزیر، چھ مشیر، آٹھ معاون خصوصی اور 23 پارلیمانی سیکرٹریز پانچ روز سے لاپتہ ہیں، جبکہ سہیل آفریدی کی گرفتاری کے وقت بھی کیبنٹ کے وزیر بھی ساتھ نہیں تھے ،10 اور 11 اکتوبر کی رات جب ایمرجنسی کی اطلاعات سامنے آنے لگیں تو کابینہ سمیت تحریک انصاف کی صوبائی قیادت معزول وزیراعلی سہیل آفریدی سے الگ ہوگئے ،ذرائع کے مطابق 10 اکتوبر کو جب سہیل آفریدی مردان سے وزیراعلیٰ ہاوس پہنچے تو کور کمیٹی کے اجلاس میں انہیں اطلاع دی گئی کہ وفاقی حکومت ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کر چکی ہے اسی دوران معزول وزیراعلیٰ کے اردگرد رہنے والے ساتھی ایک ایک کرکے وزیراعلیٰ ہاوس سے چلے گئے اور موبائل فون بند کر لئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...