صدر زرداری کی آسٹریا کے قومی دن پر حکومت اور عوام کو مبارکباد

صدر زرداری کی آسٹریا کے قومی دن پر حکومت اور عوام کو مبارکباد

اسلام آباد(نامہ نگار)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جمہوریہ آسٹریا کے صدر اور عوام کو ان کے قومی دن پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے۔

کہ دونوں ممالک کے دوطرفہ اور کثیرالجہتی سطح پر تعمیری روابط باہمی مفاد پر مبنی تعاون کے فروغ کے مشترکہ عزم کی عکاسیکرتے ہیں۔ صدرِ مملکت نے آسٹریا کے صدر ڈاکٹر الیگزینڈر وان ڈیر بیلن کے نام اپنے خط میں ان کی صحت و تندرستی اور آسٹریا کے عوام کی مسلسل ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ، انہوں نے اس امیدکا اظہار کیا کہ پاکستان اور آسٹریا کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مستحکم ہوں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...