سی پیک نے ہماری زمینیں جوڑیں ، اب ذہن جڑیں گے :وزیراطلاعات

سی پیک نے ہماری زمینیں جوڑیں ، اب ذہن جڑیں گے :وزیراطلاعات

انفارمیشن کوریڈور پاک چین دوستی کو نئی نسلوں تک منتقل کرنے میں اہم کردار اد ا کر یگا ڈیجیٹل معیشت کیلئے دونوں ملک ملکر آگے بڑھتے رہیں گے :عطا تارڑ

اسلام آباد ( وقائع نگار )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان چین انفارمیشن کوریڈور پاک چین دوستی کو نئی نسلوں تک منتقل کرنے ، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان باہمی اعتماد و ہم آہنگی کو فروغ دینے ، میڈیا تعاون، حقائق پر مبنی معلومات کے تبادلے ، تجارت و سرمایہ کاری، مشترکہ تحقیق اور ثقافتی روابط کو وسعت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا، سی پیک کے پہلے مرحلے نے ہماری زمینوں کو جوڑا ،اگلا مرحلہ ہمارے ذہنوں کو جوڑے گا، اگر سی پیک ہمارے مشترکہ مستقبل کا جسم ہے تو چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور اس کی آواز ہوگا، صدر شی جن پنگ نے ہمیں مشترکہ مستقبل کا ویژن دیا ،نوجوانوں کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ ایک پاسپورٹ ہے اور سمارٹ فون ایک منڈی ہے ، ڈیجیٹل دور میں رابطہ طاقت اور بیانیہ خودمختاری ہے ، پاکستان اور چین مشترکہ مستقبل کی تعمیر، ڈیجیٹل معیشت کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے مل کر آگے بڑھتے رہیں گے ۔ وہ پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر میں چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ، اس موقع پر چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈونگ، سیکر ٹر ی اطلاعات و نشریات سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں ،انہوں نے کہا کہ سنکیانگ اور گلگت بلتستان کے درمیان سیاحتی راہداری پر کام جاری ہے جس سے چینی سیاحوں کے سفر کو پاکستان کے شمالی علاقوں کی وادیوں تک توسیع دی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...