زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 21.5ارب ڈالر تک پہنچ گئے

 زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر  21.5ارب ڈالر تک پہنچ گئے

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال نے کہا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 21.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

منگل کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی کے دوران برآمدات میں 11 فیصد اضافہ ہوا اور ان کا حجم 11.2 ارب ڈالر ہو گیا، اس عرصے میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر 45 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے جو ملکی معیشت کے لئے حوصلہ افزا امکانات کی عکاسی کرتی ہے ۔پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں مسلسل معاشی اصلاحات اور برآمدات پر مبنی ترقی کا فروغ ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لئے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...