اسلام آبادماڈل جیل مکمل،وزیراعظم چند روز میں افتتاح کرینگے :محسن نقوی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر،اے پی پی )وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 17 برس سے تعطل کا شکار اسلام آباد ماڈل جیل کا جدید منصوبہ بالآخر مکمل کر لیا گیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں 1500 قیدیوں کو منتقل کیا جائیگا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے سیکٹر ایچ 16 میں تعمیر کی گئی اسلام آباد ماڈل جیل کا وزیراعظم شہباز شریف آئندہ دو سے چار روز میں باضابطہ افتتاح کریں گے ، جس کے بعد اڈیالہ جیل سے قیدیوں کی منتقلی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔نئی جیل کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے بتایا کہ نومبر میں اڈیالہ جیل سے پہلے مرحلے میں اسلام آباد کے 1500 قیدیوں کو نئی جیل منتقل کیا جائے گا، جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید 3 ہزار سے 4 ہزار قیدیوں کی منتقلی متوقع ہے ۔دورے کے دوران محسن نقوی نے قیدیوں کے لیے تیار کیا جانے والا کھانا بھی چکھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments