ٹیکس دہندگان کا براہ راست اپیلٹ ٹربیونل سے رجوع کا حق تسلیم

ٹیکس دہندگان کا براہ راست اپیلٹ ٹربیونل سے رجوع کا حق تسلیم

اپیلیٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو کا اپیل ناقابل سماعت قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار ٹربیونل فریقین کو مناسب موقع سماعت فراہم ،میرٹ پر فیصلہ کرے :ہائیکورٹ

لاہور(محمد اشفاق )لاہور ہائیکورٹ نے ٹیکس دہندگان کے حق میں فیصلہ جاری کرتے ہوئے رجسٹرڈ افراد کو براہ راست اپیلیٹ ٹربیونل سے رجوع کرنے کا حق دیدیا۔ جسٹس عثمان غنی راشد چیمہ نے قرار دیا ہے کہ سیلز ٹیکس کے معاملات میں رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو کمشنر ان لینڈ ریونیو (اپیلز)سے رجوع کیے بغیر براہ راست اپیلیٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو میں اپیل دائر کرنے کا قانونی حق حاصل ہے ۔ عدالت نے واضح کیا ہے کہ براہ راست اپیل کے اس حق کو صرف اس بنیاد پر محدود نہیں کیا جاسکتا کہ متعلقہ افسر کا فیصلہ سیلز ٹیکس ایکٹ کی دفعہ 45-B میں درج مخصوص دفعات کے تحت نہیں کیا گیا۔جسٹس خالد اسحاق اور جسٹس محمد عثمان غنی رشید چیمہ پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے خالد نذیر سپننگ لمیٹڈ کی جانب سے دائر ٹیکس ریفرنس منظور کرتے ہوئے اپیلیٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو کا اپیل ناقابل سماعت قرار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ 20 صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس عثمان غنی راشد چیمہ نے تحریر کیا۔ عدالت نے اپیلیٹ ٹربیونل کا 2 جولائی 2026 کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کمپنی کی اپیل بحال کردی اور ہدایت کی کہ ٹربیونل فریقین کو مناسب موقع سماعت فراہم کرنے کے بعد ٹیکس کے معاملے کا میرٹ پر ازسرنو فیصلہ کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...