سابق ڈی جی ہاؤسنگ کی جبری برطرفی ریٹائرمنٹ میں بدلنے کیخلاف حکومتی اپیل مسترد

سابق ڈی جی ہاؤسنگ کی جبری برطرفی ریٹائرمنٹ میں بدلنے کیخلاف حکومتی اپیل مسترد

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ نے سابق ڈی جی ہاؤسنگ محمد ایوب کی جبری برطرفی ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنے کے سروس ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل مسترد کردی۔جسٹس عائشہ ملک کی۔۔

 سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل شفقت عباسی نے مؤقف اختیار کیا کہ محمد ایوب نے بطور قائم مقام ڈی جی ہاؤسنگ 915 غیر قانونی الاٹمنٹ کیں، وہ گریڈ 18 کے ملازم تھے اور قانون کے تحت انہیں ڈی جی کا چارج نہیں دیا جا سکتا تھا۔ جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیئے کہ دستاویزی شواہد دکھائیں،کم از کم تحقیقات تو قانون کے مطابق کریں۔ عدالت کو بتایا گیا کہ محکمانہ انکوائری کے بعد محمد ایوب کو برطرف کیا گیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...