نور عالم کے بھانجے کا قتل قابل مذمت، واقعہ کی تحقیقات کی جائیں:فضل الرحمن
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ایم این اے نور عالم خان کے بھانجے کے قتل کی مذمت کی ہے۔
اپنے مذمتی بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نور عالم خان کے جوان بھانجے فہد خان کے قتل کی خبر سے دل رنجیدہ ہے ،واقعہ قابل مذمت ہے ،فوری تحقیقات اور قاتلوں کو نشان عبرت بنایا جائے ۔گورنر راج اور ایمرجنسی کے باوجود امن وامان کی صورتحال مخدوش ہے ،نور عالم خان اور فیملی سے اظہار تعزیت کرتا ہوں،اللہ کریم مرحوم کی کامل مغفرت اوراہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔یاد رہے تین روز قبل اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا فہد خان کو حیات آباد پشاور میں نادرا دفتر کی پارکنگ میں قتل کر دیا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments