عمران خان نے مقدمات سمیت آئینی امور بارے ہدایات دی ہیں:سلمان اکرم
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے انہیں اپنے ، بشریٰ بی بی اور پارٹی کارکنان کے مقدمات سمیت دیگر آئینی امور کے حوالے سے ہدایات دی ہیں۔
ایکس پر اپنے بیان میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ وہ پارٹی سے منسلک تمام وکلا اور انصاف لائرز فورم (ILF) کی قیادت سے روزانہ رابطے میں ہیں، جبکہ اس حوالے سے بنیادی ذمہ داری ILF کی قیادت پر عائد ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وکلا کو بہتر انداز میں متحرک کرنے کے لیے ضروری ہے کہ جمہوریت اور عدلیہ کی آزادی کے لیے سرگرم تمام وکلا متحد ہوں۔ سلمان اکرم راجہ کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران وکلا کو متحد کرنے کے عمل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، انہوں نے امید ظاہر کی کہ وکلا کا مکمل اتحاد جلد قائم ہو جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments