نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف مریم نواز آج مظفرآباد کا دورہ کرینگے
مظفرآباد( دنیا نیوز ، آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج مظفرآباد کا دورہ کریں گے ۔جہاں صدر ڈاکٹر نجیب نقی، وزیر اعظم افتخار گیلانی، شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر انکا استقبال کریں گے۔
مظفر آباد میں پارلیمانی پارٹی، ممبران کشمیر کونسل، ٹکٹ ہولڈر اور اتحادی جماعت سے ممبر اسمبلی ساجد اقبال عباسی سے ملاقات متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق نواز شریف وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز، اسحاق ڈار و دیگر کو وزیر اعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا جائے گا۔قائد ن لیگ نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے دورہ کے لئے مظفرآباد اور نیلم میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مظفرآباد پہنچ گئے ہیں ،ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی حکومت کے 100 روزہ پلان کا افتتاح نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کریں گے ، وزیراعظم شہباز شریف آزاد کشمیر کے لیے بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان بھی کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments