سلمان اکرم راجہ،لطیف کھوسہ میں صلح ،پارٹی میں اتحاد کا اعلان

سلمان اکرم راجہ،لطیف کھوسہ میں صلح ،پارٹی میں اتحاد کا اعلان

یہ میرے برخوردار ہیں، لطیف کھوسہ،سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نے ہاتھ تھام لیا عدلیہ انصاف کرے ،پی ٹی آئی کے سیاسی کارڈز ہمارے سینے میں ہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے ،مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے لطیف کھوسہ کا ہاتھ تھا م کر پارٹی میں اتحاد و اتفاق کا اعلان کیا ہے ،اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ یہاں موجود ہیں،میں واضح کرنا چاہتا ہوں پارٹی متحد ہے ،پارٹی کے اندر مکمل طور پر اتفاق ہے ، کسی کی خواہش ہے کہ پارٹی کے اندر انتشار پیدا ہو تو وہ ناکام ہو گا، اس موقع پر سردار لطیف کھوسہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیاکہ یہ میرے برخوردار ہیں، جس کے بعد سلمان اکرم راجہ اور لطیف کھوسہ میں صلح ہو گئی اور سلمان اکرم راجہ نے آگے بڑھ کر لطیف کھوسہ کا ہاتھ تھام لیا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ ناحق جیل میں قید ہیں،چیف جسٹس صاحبان پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے ،عدلیہ ایسا انصاف کرے کہ ہوتا ہوا بھی نظر آئے ۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس کے مقاصد کا علم نہیں،خوشی ہے کہ بالآخر سب نے پی ٹی آئی کی سیاسی حیثیت تسلیم کر لی،پی ٹی آئی پاور شیئرنگ کے لیے نہیں بلکہ اصولوں کی جنگ لڑ رہی ہے ،ملک اور قوم کے مفاد میں فیصلہ کریں گے ، پارٹی مشاورت سے کریں گے ،تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی کی ہدایات اور مشاورت سے ہوں گے ،پی ٹی آئی کے سیاسی کارڈز ابھی ہمارے سینے میں ہیں، ہم سسٹم کے بینیفشری بننے نہیں بلکہ اصولوں کی جنگ لڑنے آئے ہیں، ججز سے درخواست ہے انصاف کے ترازو کے دونوں پلڑے برابر رکھیں،انصاف کا ترازو برابر ہوا تو ہمارا کپتان کل بھی بے گناہ تھا اور آج بھی بے گناہ ہے ، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجا ناصر عباس نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی سنجیدہ ہے تو خیبرپختونخوا میں غیرآئینی طور پر گرائی گئی حکومت بحال کرے اور اپنے گورنر سے استعفیٰ لے ، پیپلز پارٹی باتیں نہیں عمل سے کچھ ثابت کرے اور پہلا قدم گورنر کو ہٹا کر اٹھا لے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...