گورننس کیلئے صوبوں کی تشکیل ناگزیر ، قومی ضرورت :احمد محمود

 گورننس کیلئے صوبوں کی تشکیل ناگزیر ، قومی ضرورت :احمد محمود

بلاول نے اپنی پریس کانفرنس میں جن جذبات کا اظہار کیا ، سیاسی حقائق وہی ہیں بروقت کیا ہوا کام ہی مؤثر اور نتیجہ خیز ہوتا :سابق گورنر کی دنیاسے خصوصی گفتگو

لاہور (سلمان غنی)سابق گورنر پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم احمد محمود نے گورننس کے لئے صوبوں کی تشکیل کو ناگزیر اور قومی ضرورت قرار دیا ہے ،ان کا کہنا ہے کہ اس پر اتفاق رائے کے لئے سیاسی قوتوں کے کردارادا کرنا ہوگا اگر ملک میں بلدیات کا مؤثر سسٹم موجود ہوتا توآج ملک میں نئے صوبوں کی تجویز تحریک نہ بنتی ۔دنیا نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کے بیانات پر کہا کہ وہ پارٹی کے چیئرمین ہیں اور ان میں ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کا خون ہے ، وہ سیاسی مسائل پر کھل کر بولتے ہیں اور اپنے سیاسی مؤقف کا اظہار کرتے ہیں، بروقت کیا ہوا کام ہی موثر اور نتیجہ خیز ہوتا ہے ،پنجاب اسمبلی میں جنوبی پنجاب صوبہ کے لئے پاس کی جانے والی قرار داد انہیں کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔ بعد ازاں بہاولپور صوبہ کی بحالی کی بات کی گئی تب مجھ سے پوچھا گیا کہ آپ بہاولپور صوبہ کی بحالی چاہتے ہیں یا جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام میں نے کہا تھا کہ آپ دونوں میں سے جو چاہیں کرلیں لیکن فیصلہ ہونا چاہئے ، مجھے بھی نئے صوبوں کے حوالہ سے پیش رفت ہوتی نظر آ رہی ہے لیکن سیاسی قوتوں سے سیاسی انداز میں بات کی جائے تو بات بن سکتی ہے اس لئے کہ ایوان صدر میں ایک ایسا شخص موجود ہے جو مشکل اور گھمبیر صورتحال میں راستہ نکالنا جانتا ہے اور اب بھی نئے پیدا شدہ حالات میں ان کا کردار اہم ہوگا۔ بلاول بھٹو نے اپنی پریس کانفرنس میں جن جذبات کا اظہار کیا ہے یہ سیاسی حقائق وہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...