عمران خان کے وکیل نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو قانونی نوٹس بھیج دیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل خالد یوسف چودھری نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوقانونی نوٹس بھیج دیا۔
قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی کنونشنز قیدیوں کو انسانی رابطوں پر زور دیتے ہیں، اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق قید تنہائی کو ممنوع قرار دیا گیا ہے ، بانی کو شفا ئانٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کے عدالتی حکم پر فوری عمل درآمد کیا جائے ،خالد یوسف چودھری نے کہاکہ سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ، بانی پی ٹی آئی کو شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل نہ کرنا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے ، بانی پی ٹی آئی کی صحت اور زندگی کو خطرات لاحق ہیں،انہوں نے کہا کہ قانونی نوٹس کی نقول سیکرٹری داخلہ، آئی جی جیل خانہ جات اور کمشنر اسلام آباد ، ایس پی صدر پولیس راولپنڈی کو بھی بھیج دی گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments